14 اگست، 2024، 9:46 PM

امریکی وزیر خارجہ اور قطری وزیر اعظم کا ٹیلی فونک رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

امریکی وزیر خارجہ اور قطری وزیر اعظم کا ٹیلی فونک رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

امریکی وزیر خارجہ اور قطر کے وزیراعظم نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو سے آگاہ کیا ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق فریقین نے غزہ کی پٹی کی موجودہ صورتحال اور جنگ کے خاتمے کے لیے مشترکہ ثالثی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

 الثانی اور بلنکن نے خطے میں امن قائم کرنے اور کشیدگی کو کم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

دوسری طرف امریکہ صیہونی رجیم کی مسلسل حمایت کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کو ہر قسم کے ہتھیاروں سے لیس کرکے غزہ کی پٹی میں بسنے والے فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام میں شریک ہے اور اس پر مستزاد یہ کہ بیک ڈور ڈپلومیسی کے ذریعے فلسطینی مزاحمت پر دباو ڈال رہا ہے۔

News ID 1925975

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha